back

IGP Complaint Cell (PAS - IGP)

gul
2023-03-14 23:32:59


Reason for Visit:
Review: جناب آئ جی پی صاحب کے پی کے پولیس۔۔جناب عالی مؤدبانہ استدعا ہے۔کہ کے پی کے پولیس میں مانیٹرنگ سیکشن ہونا چاہیے ۔جو روزانہ کے بنیاد پر تمام پولیس چیک پوسٹوں کا معائینہ کرے۔کہ کون اپنی ڈیوٹی پر حاضر ہے۔اور ملک و قوم کا محافظ ہے۔اور کون پورا مہینہ گھر میں گزار کر خالص حرام کی تنخواہ لیتا ہے۔اور غریب عوام کا خون پی رہا ہے۔ہم ان فرض شناس افسروں کو دل کے گہرائیوں سے دعا دیتے ہیں۔جو چوبیس گھنٹے ایمانداری اور خلوص سے ڈیوٹی سر انجام دیتے ہیں۔یہی لوگ قوم کے اصل محافظ خیر خواہ ہیں۔جبکہ کچھ آئے ایس آئ اور ایس ایچ او جو ضلعوں سے باہر چوکیوں پر تعینات ہوتے ہیں۔پورا مہینہ گھر میں گزار کر حرام کی تنخواہ لیتے ہیں۔اور عوام کا خون پی رہے ہیں۔اہسے لوگ ملک و قوم کے خائن ہیں۔حرام کی تنخواہ لیکر اپنے بچوں کا پیٹ بھرتے ہیں۔اگر کوئ افسر ویزٹ کرتا ہے۔تو انکو پہلے سے اطلاع دی جاتی ہے۔پھر وہ پہنچ جاتے ہیں۔غرض چوکیوں میں کچھ سپاہی انکے ساتھ ملے ہوتے ہیں۔جو اس ویزٹ سے پہلے اس سے اگا کرتے ہیں۔اس طرح سے افسران بالا ان فرض شناس اور غداروں کے درمیان تفریق نہیں کر پاتے۔خدارا مانیٹرنگ ٹیم مقرر کرکے ان چیک پوسٹوں پر بغیر اطلاع کے ویزٹ کیجئے۔تاکہ آپ صاحبان کو معلومات ہوں کہ کتنے خائن گھر میں بیٹھ کر ڈیوٹی دے رہے ہیں۔کوہاٹ کے اطرف زیڑے کے علاقے کے ذرا خبر لیجئے۔امید ہے بروقت کاروائی کاروائ کرکے ملک و قوم کے بچوں پر رحم وکرم پر مشکور فرمائیں گے۔۔


Your Reply